8/30/2012

بابا سردار حیدر زمان کی طرف سے بجلی بل عدم ادائیگی کا اعلان واپڈا صارفین کو مہنگا پڑ گیا

Abbottabad: Baba Haider Zaman Addressing Awami Press Conference Against Loadshading.
ایبٹ آباد: تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی طرف سے بجلی بل عدم ادائیگی کا اعلان واپڈا صارفین کو مہنگا پڑ گیا، واپڈا اہلکاروں نے بل عدم ادائیگی پر متعدد صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے رمضان المبارک سے قبل فوارہ چوک کے مقام پر عوامی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام کو سول نافرمانی پر اکساتے ہوئے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واپڈا کے متعدد صارفین نے یہاں ’’صحافیوں‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے بابا کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے گذشتہ تین ماہ سے بجلی کے بل ادا نہیں کئے جس کے نتیجہ میں واپڈا اہلکار ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرتے ہوئے میٹر اتارکر لے گئے ہیں۔ واپڈا کے متاثرہ صارفین کے مطابق وہ آئندہ باباحیدر زمان کے کسی اعلان پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں