8/30/2012

لساں نواب جیسے پسماندہ علاقے کے مرکز صحت میں لیڈی ڈاکٹر ناپید

مانسہرہ:لساں نواب جیسے پسماندہ علاقے کے مرکز صحت میں لیڈی ڈاکٹر ناپید، وسیع علاقے کی خواتین علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم، منتخب نمائندے اپنی اپی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، ضلع بھر کی سڑکوں پر سپیڈ بریکروں کی بھرمار نے ٹریفک نظام درہم برہم کر دیا ، بٹراسی کیڈٹ کالج کے سامنے اٹھ عدد سپیڈ بریکر، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں، BISPکی جانب سے جاری کردہ چیکوں کی رقوم میں پوسٹ مینوں کے گھپلے ، راز فاش ہونے پرمتاثرہ خواتین کو رقوم کی اقساط میں واپسی شروع، کرپٹ افراد کیخلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ، شناختی کادڑ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے مالی امداد سے محروم رہ گئیں، عوامی خدمت کا دعوی کرنے والے منتخب نمائندوں سے مانسہرہ شہر کے دل میں موجود گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ چننئی کی کرایہ کی عمارت سرکاری عمارت میں نہ تبدیل ہو سکی منتخب نمائندوں کی مداخلت کی وجہ سے مستحق اساتذہ اپنے علاقے سے کئی سال سے دور دراز علاقوں میں خدمات دینے پر مجبور ہیں، مانسہرہ میں خواتین پولیس سٹیشن ہوتا تو سونیا ریپ سکیندل جیسے بدنام زمانہ واقعات رونما نہ ہوتے ، گرلز ہائر سکینڈری سکول بحالی میں پانی کے پینے کے لئے صرف دو کولر ہیں جبکہ گریڈ انیس کے پرنسپل کی آسامی خالی ہے ،ڈگری کالج برائے خواتین نمبر ایک مانسہرہ کی کنیٹین گزشتہ چار سالوں سے پرنسپل خود چلا رہ یہیں، پبلک سیفٹی کمیشن مانسہرہ کے چیئرمین کے لئے اچھی شہرت نہ رکھنے والے سابقہ ریٹائرڈ سرکاری افسر کا نام لیا جا رہا ہے جو سول سو سائٹی کے لئے ناقابل قبول ہے، ان خیالات کا اظہار ممبران نے حلقہ تعلقاتی گروپ این اے اکیس کے ایک اہم اجلاس میں کیا ممبران نے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں با اثر افراد اپنا زاتی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے شاہراہ ریشم اور دیگر سڑکوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکر کھڑے کر رہے ہیں، جو جاری ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہں، انھوں نے کہاکہ اساتذہ کے بے جا تبادلے کیے جا رہے ہں، جبکہ ساجدہ بی بی جیسی عمر رسیدہ اور غیر سیاسی خاتون گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لساں نواب میں عرصہ سولہ سال سے خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن منتخب نمائندے اور محکمہ تعلیم کے افسران مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وسیع و عریض ضلع مانسہرہ میں جب تک خواتین کا پولیس سٹیشن ی دارلامان نہیں ہو گا، تب تک سونیا ریپ سکینڈل جیسے گھناؤنے جرائم ہوتے رہینگے، حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبران نے کہاکہ مانسہرہ شہر میں پنجاب سے درآمد شدہ بھکارنوں نے بھیک کی آر میں فحاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس بالکل بے بس نظر آرہی ہے، ممبران نے لساں نواب اور گردونواح کی یونین کونسلوں کی آبادی کو ہدایت کی ہے کہ حلقہ تعلقاتی گروپ کی کوششوں سے نادرا کی موبائل وین علاقہ کے دورے پر ہے، اس لئے اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر ائزاڈ شناختی کارڈ کے حصول کو یقینی بنایں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں