8/30/2012

وادی کاغان کی مثالی سیر گرہ ناراں ڈاکوؤں کی محفوظ آماجگاہ بن گئی

کاغان: وادی کاغان کی مثالی سیر گرہ ناراں ڈاکوؤں کی محفوظ آماجگاہ بن گئی، پولیس ریکارڈ کے علاوہ درجن بھر ڈکیتیوں کی دلیرانہ وارداتوں نے سیاحوں کی ناک میں دم کر دیا، ڈاکوؤں نے سیاحوں کے پاس اسلحہ کے باوجود سیاحوں کو زدکوب کرکے نقدی، موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا، سیاحوں کو واپس گھر لوٹنے کے لئے چندہ کرنا پڑتا ہے ، پولیس چوکی ناراں سے آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ رات ناراں دریائے کنہار سے اس پار ایک ڈولی لگائی ہوئی ہے ، جہاں وہاں کے مقامی افراد نے طاہر اینڈ جاوید کا ہوٹل بھی بنا ہوا ہے ، اور وہاں سیاحوں کے لئے ایک مکینک پوائنٹ بنایا ہوا ہے ، طاہر اینڈ جاوید نے وہاں ناراں کو سیر کیلئے آئے ہوئے بابر خان خٹک اور خالد خان خٹک ساکنہ اکورہ خٹک اور راجہ سعید ولد راجہ اکبر خان قوم راجپوت ساکنہ ظریہ ٹاؤن اسلام آباد کو چھ ساتھیوں سمیت رات گزارنے کے لئے ٹینٹ لگانے پر آمادہ کیا اور کسی قسم کے خطرہ سے محفوظ رہنے کی یقین دہانی کروائی ، جبکہ پولیس زرائع نے انھیں ٹینٹ لگانے سے منع کیا، ایک پہر رات گزرنے کے بعد دو ڈاکو اسلحہ سے لیس ٹینٹ میں داخل ہو گئے ، اور وہاں موجود اٹھ سیاحوں سے کلاشنکوف،ایک بارہ بور رائفل، آئی نائن ، موبائل فون اور ساٹھ ہزار روپے نقد لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، گردونواح کی وارداتوں کے علاوہ ناراں میں یہ چوتھا ڈاکہ ہے ، جبکہ کسی ایک ڈاکہ کے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ، یوں وادی کاغان میں سیاحت خطرہ سے خالی نہیں ہے پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں