ہریپور:علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورملک سعید خان اورملک وحید خان کے والد ملک مظفرخان آف دوبندی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے انکے انتقال کی خبرسنتے ہی قرب وجوارسے ہزاروں افراد ان کی جدائی کا غم لیکر ان کی رہائش گاہ پر امڈ آئے مرحوم ملک مظفرکو گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان واقع دوبندی میں کثیرتعداد مقامی وغیرمقامی افراد کی موجودگی میں نمازجنازہ ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیاگیا مرحوم علاقہ کی انتہائی غریب پروراورملنسارشخصیت تھے ان کی نمازجنازہ میں معروف سیاسی سماجی مذہبی حلقوں سے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمرایوب خان ،سابق تحصیل ناظم ہریپورسید احسن شاہ عرف مٹھاشاہ ،امیدوارحلقہ پی کے انچاس جاوید خان جدون ،سابق ضلع نائب ناظم ریاض خان ،سابق یونین ناظمین اخترنواز خان ،چیئرمین سلیم خان ،ریاض خان آف نوردی ،ملک الطاف نائیک ،بابوسرفراز ،وحید خان آف کھولیاں ،گردوارسرفراز خان ،سجاد خان آف بگڑہ ،اے ڈی او ایجوکیشن ممتاز خان وسابق ناظمین ،نائبین ،محکمہ تعلیم ،محکمہ مال ودیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاقہ سینکڑوں مقامی وغیرمقامی معززین علاقہ نے شرکت کی نمازجنازہ وتدفیق کے فوراًبعد اجتماعی طورپر ان کی مغفر ت اوربلنددرجات کی دعاکی گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں