ایبٹ آباد:کسکی ڈنہ گوریاں میں پولیس مقابلہ۔ مفروروں کی کراس فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی۔ پولیس کا علاقے کا محاصرہ۔ مفرور غائب ہوگئے تفصیلات کے مطابق حویلیاں پولیس کو کسکی اورڈنہ گوریاں میں مفروروں کی موجودگی کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی۔ تھانہ حویلیاں کے اہلکار مفروروں کی گرفتاری کے لئے جب کسکی ڈنہ گوریاں کے علاقے میں پہنچے تو پولیس کا مفروروں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا۔ مفروروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل توصیف گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ مفرور فائرنگ کرتے ہوئے مکئی کی فصل میں چھپ گئے۔ بعد ازاں تھانہ کینٹ، میرپور اور شیروان سے پولیس کی بھاری نفری کو کسکی بلایا گیا۔ جنہوں نے علاقہ کسکی ڈنہ گوریاں کا کئی گھنٹے تک محاصرہ کئے رکھا۔ لیکن مفروروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ مفروروں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے کانسٹیبل توصیف کو ایوب تدریسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ ہڈی جوڑ پٹھہ وارڈ میں زیر علاج ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں