8/26/2012

سردار مہتاب اور کیپٹن صفدر میں ٹھن گئی۔ معاملات پیچیدہ ہوگئے

ایبٹ آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کیپٹن صفدرسکینڈل۔ سردار مہتاب نے نواز شریف کے سامنے کیپٹن صفدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ کیپٹن صفدر ڈٹ گئے۔ معافی نہ مانگنے کا فیصلہ۔ معاملات مزید پیچیدہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں سردار مہتاب اور پیر صابر شاہ کی جانب سے جلسہ عام میں کیپٹن صفدر کو برا بھلا کہنے اور پھر کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے جوابی کارروائی میں مسلم لیگ(ن) ضلع ایبٹ آباد کے رہنماؤں کی پالیسیوؤں پر تنقید کرنے کے جرم میں کیپٹن صفدر کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔ اس ضمن میں کیپٹن صفدر اور مسلم لیگ(ن) کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار مہتاب احمد خان اور پیر صابر شاہ نے معاملات کو طول دینے کی بجائے یہ مطالبہ کردیا ہے کہ کیپٹن صفدر اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے سامنے معافی مانگیں۔ تاہم دوسری جانب کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے جس کی وہ معافی مانگیں۔ یوں کیپٹن صفدر نے کسی بھی قسم کی معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں پھڈے کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں سے نالاں کارکنوں کی ہمدردیاں کیپٹن صفدر کے ساتھ ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کیپٹن صفدر کی تنقید کو اناء کا مسئلہ بنا لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں