8/28/2012

کوہستان پولیس تعیناتیاں ، سو سے زائد پوسٹوں کیلئے پانچ سو امیدوار سامنے آگئے

کوہستان:کوہستان پولیس تعیناتیاں ، سو سے زائد پوسٹوں کیلئے پانچ سو امیدوار سامنے آگئے ۔چاروں تحصیلو ں سے امیدواروں کی شرکت، آج بروز منگل ایف سی گراونڈ کمیلہ میں دوڑ ہوگی اور بدھ کو تحریری امتحان ہوگا۔ ڈی پی اوبٹگرام کمیشن کے چیئرمین مقرر ، جبکہ ڈی پی او کوہستان اور انچارج انوسٹیگیشن کوہستان کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے ، اے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن نگرانی کریں گے ۔ڈی پی او کوہستان عبدالمجید خان آفریدی نے کہا ہے کہ تعیناتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہونگی ، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔جسامت کی ناپ تول میں جس کو اعتراض تھا ، متعلقہ ایس ایچ اوز سے مساجد میں اعلان کرواکر دوبارہ ناپ تول خود کرلیا ہے ۔تقرریاں خالصتاً کوہستان سے ہی ہونگی ،کسی بھی دباو کی پروا کئے بغیر آئین و قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان میں پولیس کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے کاغذات نامزدگی کا کل آخری دن تھا ، جس میں سو سے زائد پوسٹوں کیلئے پانچ سو امیدوار سامنے آئے ہیں ۔جس میں کوہستان کے چاروں تحصیلوں سے امیدوران نے شرکت ہے ۔ آج ایف گراونڈ کمیلہ میں امیدواروں کے مابین دوڑ کا مقابلہ ہوگا اور بدھ کو تحریری امتحان ہوگا۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈی پی او بٹگرام کمیشن کے چیئرمین ہونگے ،جبکہ ڈی پی او کوہستان اور انچارج انوسٹیگیشن کوہستان کمیشن کے ممبران ہونگے ۔ یہ سارا عمل مکمل میرٹ کی بنیاد پر ہوگا ،جبکہ اے ڈی آئی جی کمیشن کی نگرانی کریں گے ۔ ادھر ڈی پی او کوہستان عبدالمجید خان آفریدی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا مورال بلند ہے ، اور کوہستان جیسے پسماندہ علاقے میں پولیس کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، جن سے کامیابیاں ملی ہیں ۔ پولیس میں نئے تعیناتی کے طریقہ کار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر وہ امیدوار جو پولیس میں تعیناتی کے رول پر پورا اترتاہے اس کو لیا جائے گا۔ جبکہ لوازمات پر پورے نہ اترنے والے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ تمام تر دباو اور دیگر باتوں کی پروا کئے بغیر شفاف اور خالصتاً میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔ جس کا اثر عوام خود دیکھی گی ۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے مابین دوڑ مقابلے اور تحریری امتحانا ن کے دوران غیر متعلقہ افراد کا گراونڈ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں خصوصی پاس جاری کئے گئے ہیں ، جس کے پاس پاس ہوگا وہی گراونڈ میں داخل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شکایات آئیں کہ ناپ تول میں کمی بیشی ہوئی ہے ۔چاروں تحصیلوں میں متعلقہ ایس ایچ اوز سے مساجد میں اعلان کراچکاہوں کہ جس کو شک ہے آجائے میں خود چیک کرونگا، اور میں وہی کیا ، اتوار والے دن تپتی دھوپ میں بذات خود ان امیدواروں کو چیک کیا جن کااعتراض تھا۔ اسی طرح باالکل شفاف طریقے سے تمام تر تعیناتیاں کی جائیں گی اور کوئی کوتاہی نہیں برتنے دیا جائیگا۔واضح رہے کہ یہ تعیناتی خالصتاً کوہستانی ڈومیسائل والوں کو ہی کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں