ایبٹ آباد:سونیا سیکس سکینڈل۔ لیڈیز پولیس اہلکاروں کا دارلامان میں سونیا پربیان بدلنے کے لئے تشدد۔ دارلامان کی انچارج کو بھی پریشرائز کیا جانے لگا۔ تھانہ سٹی مانسہرہ کے اہلکار بھی دارلامان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے مانسہرہ پولیس سیکس سکینڈل کی مرکزی کردار سونیا سے ملاقات کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہفتہ کے روز لیڈیز پولیس کی انچارج سمیت کئی اہلکاروں نے دارلامان میں داخل ہو کر سونیا کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے بیان بدلنے پر مجبور کرتے رہے۔ دارلامان کے اندرونی ذرائع نے تصدیق کی کہ لیڈیز پولیس کی اہلکاروں نے سونیا کو کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت تک یہ سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب شام کے وقت تھانہ سٹی مانسہرہ کے اہلکاربھی دارلامان میں گئے۔ تاہم میڈیا کی آمد کی اطلاع ملتے ہی غائب ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس افسران اور لیڈیز پولیس کی اہلکاروں کی جانب سے دارلامان کی انچارج میڈیم عالیہ کو بھی دھمکیوں دی جا رہی ہیں۔ کیونکہ پولیس کا خیال ہے کہ یہ سونیا سیکس سکینڈل دارلامان کی انچارج کی وجہ سے منظر عام پر آیا۔ دارلامان کی انچارج میڈیم عالیہ پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں