مانسہرہ:سونیا نازپولیس گینگ ریپ اسکینڈل نیا رخ اختیار کرگیا،مبینہ طور پر جعلی ماں تھانہ سٹی میں پیش ہوگئی،لڑکی کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا،لڑکی شادی شدہ ہے اور گزشتہ نو دن سے گھر سے لاپتہ ہے خاکی کی رہائشی تاج بی بی کا بیان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونیا ناز گینگ ریپ اسکینڈل اس وقت نیا موڑ اختیار کرگیا جب خاکی محلہ مداخیل ضلع مانسہرہ کی رہائشی تاج بی بی تھانہ سٹی پیش ہوئی اور خود کو سونیا ناز کی والدہ قرار دیا اس وقت اس کے ساتھ سونیاناز کا مبینہ طور پر والد علی رحمان بھی موجود تھا جنہوں نے تھانہ سٹی میں بیان دیا کہ سونیا ناز ان کی بیٹی ہے جس کی پندرہ دن قبل ظفر ولد چن زیب سے شادی ہوئی تھی تاہم لڑکی گھر سے فرار ہوگئی جس کی کسی بھی تھانہ میں اطلاع نہیں دی گئی تاہم گزشتہ روز اخبارات میں تصاویر دیکھی تو ہم پتہ کرنے کے لیے تھانہ آئے ہیں جبکہ مبینہ طور پر لڑکی کی بہن رخسانہ نے بیان دیا ہے کہ تھانہ خاکی پولیس نے گزشتہ روز دوبار ان کے گھر چھاپہ مارا اور میرے بھائی کو پکڑ کرلے گئے ہیں اس نے کہا کہ پولیس میرے سسرال والوں کے گھر بھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سونیا ناز نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اس کا تعلق ضلع ہریپور سے ہیں جبکہ وہ والدین نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں اپنی خالہ کے ہاں رہائش پذیر تھی جہاں سے عادل نامی لڑکے سے محبت کرکے اس کے ساتھ گھر ے بھاگ آئی تھی جس کے بعد یہ تمام واقعات رونماہوئے اور ضلع مانسہرہ کے اہم ترین تھانہ سٹی کے مشہور فرشتہ صفت ایس ایچ او کیڈ خورشید سمیت تھانہ کاغان کے ایس ایچ او رشید کو ڈی ای او مانسہرہ نے معطل کرکے انکوائری کمیٹی کردی ہوئی ہے۔تاہم سچ اور جھوٹ کیا ہے یہ انکوائری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں