مانسہرہ:سونیا ریپ کیس کاڈراپ سین، ڈسٹرکٹ سیشن جج مانسہرہ کے سامنے سونیااپنے بیان سے مکر گئی ؟اس کیس میں ملوث افراد جن کو معطل کیاگیا تھا ان کاانجام کیاہوگا۔تفصیلات کے مطابق سونیا ریپ کیس سیکنڈل دو تھانے تھانہ سٹی اورتھانہ کاغان کے ایس ایچ اوز کے معطل ہونے کے احکامات کے ساتھ ساتھ اس مقدمے میں دونوں تھانوں کے دیگر اہلکاران کوبھی معطل کردیاگیا تھا اس کیس میں ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ سیشن جج مانسہرہ نے آج سونیا کو دارالامان ایبٹ آباد سے طلب کیاجس میں سونیا سے تفتیش کی گئی جس نے ریپ کیس سیکنڈل سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ میرے ساتھ ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔اس کیس میں ملوث ایس ایچ اوز اوردونوں تھانوں کے اہلکاران بے قصور ہیں یاملزم اس کافیصلہ آنے والے وقت ہی کرے گا۔اوراس سیکنڈل کے پیچھے جو خفیہ ہاتھ ملوث ہیں یاان تھانوں کے اہلکاران کے خلاف سازش کی گئی ہے تو اس کوبھی بے نقاب کرنا قانون وانصاف کاتقاضا ہے۔ اوراس کوکٹہرے میں لاکر ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ آئندہ کسی کوبھی ایسے سیکنڈل منظر عام پرلانے کی جرأت نہ ہو۔
sonia gang rap case لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
sonia gang rap case لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
9/17/2012
9/01/2012
سونیا ناز اجتماعی زیادتی کیس:چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو ایکشن لے لیا
مانسہرہ:سونیا ناز اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ،چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو ایکشن لے لیا ،5ستمبر کو کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزار ریکارڈ سمیت طلب،تفصیلات کے مطابق سونیانا ز اجتماعی زیادتی کیس جس میں لڑکی کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ اس کے ساتھ تھانہ سٹی کے اہلکاروں اور تھانہ کاغان کے اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کی اور کئی دن تک اپنی تحویل میں رکھا کر زیادتی کے ساتھ ساتھ تشددکا بھی نشانہ بناتے رہے تھے جس کے منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ سٹی مانسہرہ کے ایس ایچ او خورشید تنولی اور تھانہ کاغان کے رشید خان معطل جبکہ تھانہ سٹی کا تمام عملہ لائن حاضر کرکے انکوائری کی جارہی تھی جس پر وکلاء کی جانب سے بار بار سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتحارمحمد چوہدری اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وہ مذکورہ واقعہ کا از خود نوٹس لے کر واقعہ کی حقیقت کی جانچ پڑتال کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں تاکہ عوام اور قانون کے محافظوں جس پر سے قوم کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے پر دوبارہ سے عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔تاہم گزشتہ روز ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 5ستمبر کو کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ کو واقعہ کے مکمل ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
8/28/2012
سونیا گینگ ریپ کیس اسکینڈل ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرے گی
مانسہرہ:سونیا گینگ ریپ کیس اسکینڈل ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرے گی ملاقات تک کاروائی موخر ، تفصیلات کے مطابق سونیا گینگ ریپ کیس اسکینڈل میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ باروم کی کمیٹی منتخب کی گئی جو کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کرکے جملہ حقائق منظر عام پر لائیگی اور استدعا کریگی کہ اس سکینڈل کی تحقیقات سپریم کورٹ /یا ہائی کورٹ کے ججز صاحبان سے کروائی جائے تاکہ اصل حقائق منظر عام لاکر ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔اس وقت اس کیس کی کاروائی موخر کر دی گئی اس کیس میں آئندہ پیشی5 ستمبر 2012 ڈسٹرکٹ جج صاحب مانسہرہ مقرر کر دی گئی ہے۔
8/26/2012
سونیانیازپولیس زیادتی کیس کا آج ڈراپ سین ہونے کاامکان
مانسہرہ:سونیا نیاز پولیس زیادتی کیس معطل پولیس افسران و لائن حاضر پولیس اہلکاران کی آزمائش کا آج آخری دن کل دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے کا امکان خصوصی قرآن خوانی، تسبیحات، نوافل اور دعائیہ تقریبات میں تیزی آگئی مذکورہ اہلکاران و افسران کی رہائشگاہوں ، پولیس لائن میں انکی جانب سے آزمائش کے ٹل جانے کے لئے آج خصوصی قرآن خوانی ، تسبیحات، نوافل اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام ہو گا باوثوق زرائع کی اطلاعات کے مطابق سونیا پولیس زیادتی کیس میں معطل کئے گئے تھانہ سٹی و تھانہ کاغان کے افسران سمیت لائن حاضر کئے گئے اہلکاران کی کل مانسہرہ عدالت میں آمد و شناخت پریڈ متوقع ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران و اہلکاران نے عید کے بعد نفلی روزوں کے علاوہ دیگر عبادات پر بھی تیزی سے عمل جاری ہے زرائع کے مطابق کل عدالت میں متوقع شناخت پریڈ کی صورت میں گھروں اور پولیس لائن سے بازوؤں پر امام ضامن باندھ کر اور قرآن پاک کے سائے میں رخصت ہونگے جبکہ اب گیندعدلیہ، وکلاء، اور میڈیا کے علاوہ باشعور عوام کی کورٹ میں آچکی ہے سونیا نیاز زیادتی کیس میں کل کیا اہم پیش رفت ہو گی یہ دیکھنا باقی ہے؟
8/12/2012
سونیا جس اہلکارپر ہاتھ رکھے گی اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی: ڈی پی او مانسہرہ
مانسہرہ: مجسٹریٹ کو دیے گئے بیان کے علاوہ سونیا کے کسی بھی بیان کونہیں مانتے،شناخت پریڈ کے لیے درخواست دے دی گئی ہے ،جس پر لڑکی ہاتھ رکھے گی اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی،ایس ایچ او تھانہ سٹی شریف انسان ہیں تاہم انہوں نے قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کیا تھا جس پر معطل کیا گیا،میڈیکل رپورٹ کے بعد اصل حقائق جاننے میں مددملے گی،ڈی پی او مانسہرہ کا پولیس مخالف بڑھتے جذبات کو دیکھتے ہوئے پریس کانفرنس میں خطاب۔تفصیلات کے مطابق سونیا ناز پولیس گینگ ریپ اسکینڈل میں مانسہرہ پولیس کے خلاف عوام کے بھڑکتے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ڈی پی او مانسہرہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوام سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا اور قصور وار کو قرار واقعی سزا دی جائے گی چاہے کوئی جتنا مرضی طاقتور ہو نہیں چھوڑا جائے گا تاہم سونیا ناز کے صرف اسے بیان کو اہمیت دیتے ہیں جو اس نے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا ہے جس پر شناخت پریڈ کے لیے درخواست دے دی گئی ہے سونیا ناز پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا وہ دارالامان میں محفوظ ہیں وہ شناخت پریڈ کے دوران جس پر ہاتھ رکھے گی اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ایس ایچ او تھانہ سٹی خورشید خان تنولی کی معطلی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے خورشید تنولی کا ریکارڈ چیک کروایا ہے اس پر آج تک کبھی لڑکی کے چکر میں کوئی درخواست نہیں دی گئی وہ ایک شریف النفس انسان ہیں تاہم انہوں نے لڑکی ملنے پر اسے دارالامان بھیجنے کے قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر انہیں معطل کیا گیا ہے،ڈی پی او شیر اکبر نے لڑکی سونیا سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کا سے متعلق کنفرم ہوگیا ہے کہ اس کا تعلق ہریپور سے نہیں مانسہرہ کے علاقہ خاکی سے جہاں چند روز قبل ہی اس کی شادی بھی ہوئی ہے۔لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے آنے پر اصل حقائق بھی منظر عام پر آجائیں گے۔
8/11/2012
سونیاخاکی کی رہائشی اورشادی شدہ نکلی۔جعلی ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی
مانسہرہ:سونیا نازپولیس گینگ ریپ اسکینڈل نیا رخ اختیار کرگیا،مبینہ طور پر جعلی ماں تھانہ سٹی میں پیش ہوگئی،لڑکی کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا،لڑکی شادی شدہ ہے اور گزشتہ نو دن سے گھر سے لاپتہ ہے خاکی کی رہائشی تاج بی بی کا بیان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونیا ناز گینگ ریپ اسکینڈل اس وقت نیا موڑ اختیار کرگیا جب خاکی محلہ مداخیل ضلع مانسہرہ کی رہائشی تاج بی بی تھانہ سٹی پیش ہوئی اور خود کو سونیا ناز کی والدہ قرار دیا اس وقت اس کے ساتھ سونیاناز کا مبینہ طور پر والد علی رحمان بھی موجود تھا جنہوں نے تھانہ سٹی میں بیان دیا کہ سونیا ناز ان کی بیٹی ہے جس کی پندرہ دن قبل ظفر ولد چن زیب سے شادی ہوئی تھی تاہم لڑکی گھر سے فرار ہوگئی جس کی کسی بھی تھانہ میں اطلاع نہیں دی گئی تاہم گزشتہ روز اخبارات میں تصاویر دیکھی تو ہم پتہ کرنے کے لیے تھانہ آئے ہیں جبکہ مبینہ طور پر لڑکی کی بہن رخسانہ نے بیان دیا ہے کہ تھانہ خاکی پولیس نے گزشتہ روز دوبار ان کے گھر چھاپہ مارا اور میرے بھائی کو پکڑ کرلے گئے ہیں اس نے کہا کہ پولیس میرے سسرال والوں کے گھر بھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سونیا ناز نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اس کا تعلق ضلع ہریپور سے ہیں جبکہ وہ والدین نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں اپنی خالہ کے ہاں رہائش پذیر تھی جہاں سے عادل نامی لڑکے سے محبت کرکے اس کے ساتھ گھر ے بھاگ آئی تھی جس کے بعد یہ تمام واقعات رونماہوئے اور ضلع مانسہرہ کے اہم ترین تھانہ سٹی کے مشہور فرشتہ صفت ایس ایچ او کیڈ خورشید سمیت تھانہ کاغان کے ایس ایچ او رشید کو ڈی ای او مانسہرہ نے معطل کرکے انکوائری کمیٹی کردی ہوئی ہے۔تاہم سچ اور جھوٹ کیا ہے یہ انکوائری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
8/10/2012
سونیا کا الزام جھوٹا ہے۔رمضان المبارک میں کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں کرسکتا: عوامی حلقوں کی رائے
ایبٹ آباد:کراچی سے آشناکے ساتھ فرار ہو کر مانسہرہ میں پکڑی جانیوالی سونیانامی لڑکی کی جانب سے مانسہرہ پولیس کے نو اہلکاروں پر رمضان المبارک میں جنسی زیادتی کے الزامات کو ہزارہ کے لوگوں اور پولیس کے اہلکاروں نے من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مذکورہ لڑکی کو سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔’’آئی این بی‘‘ کے ساتھ بات چیت کے دوران پولیس کے مختلف تھانوں کے اہلکاروں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کہا کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مسلمان زناء کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پولیس جو کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتی ہے۔ اور ہزارہ کی پولیس ایمانداری، فرض شناسی اور اخلاقیات میں پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ہزارہ کے پولیس اہلکاروں پر رمضان المبارک کے دوران اس قسم کے جھوٹے گھٹیا الزامات عائد کرناقابل مذمت ہیں۔ جو لڑکی خود گھر سے بھاگ کر اپنے ماں باپ اور خاندان کا نام مٹی میں ملا دے ایسی لڑکی سے سچ بولنے کی کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیاں مختلف چینلوں کے ڈرامے دیکھ کر گھروں سے بھاگ جاتی ہیں۔ اور جب انہیں اپنے کئے کی سزا ملتی ہے تو وہ اس کا الزام کسی نہ کسی کے سر پر تھوپ کر خود کوبری الزمہ قرار دینے کی کوششیں کرتے ہیں۔ سونیا نامی لڑکی کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر عائد کئے جانیوالے الزامات جھوٹا ہونے کے خود گواہی دے رہے ہیں۔ ہزارہ میں اس قسم کا واقع نہ پہلے کبھی ہوا اور نہ ہی انشاء اللہ آئندہ ہوگا۔ ڈی آئی جی ہزارہ رینج سونیا نامی اس جسم فروش لڑکی کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی کسی پر جھوٹے الزامات عائد نہ کر سکے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)