مانسہرہ:سونیا ناز اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ،چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو ایکشن لے لیا ،5ستمبر کو کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزار ریکارڈ سمیت طلب،تفصیلات کے مطابق سونیانا ز اجتماعی زیادتی کیس جس میں لڑکی کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ اس کے ساتھ تھانہ سٹی کے اہلکاروں اور تھانہ کاغان کے اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کی اور کئی دن تک اپنی تحویل میں رکھا کر زیادتی کے ساتھ ساتھ تشددکا بھی نشانہ بناتے رہے تھے جس کے منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ سٹی مانسہرہ کے ایس ایچ او خورشید تنولی اور تھانہ کاغان کے رشید خان معطل جبکہ تھانہ سٹی کا تمام عملہ لائن حاضر کرکے انکوائری کی جارہی تھی جس پر وکلاء کی جانب سے بار بار سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتحارمحمد چوہدری اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وہ مذکورہ واقعہ کا از خود نوٹس لے کر واقعہ کی حقیقت کی جانچ پڑتال کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں تاکہ عوام اور قانون کے محافظوں جس پر سے قوم کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے پر دوبارہ سے عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔تاہم گزشتہ روز ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 5ستمبر کو کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ کو واقعہ کے مکمل ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں