ایبٹ آباد:ایوب تدریسی ہسپتال۔ ڈی ڈی ایم کا آفس میدان جنگ بن گیا۔ سیف الملوک نامی ایجنٹ کو زبردست پھینٹی لگا دی گئی تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے ایوب تدریسی ہسپتال کے ٹھیکوں کے حصول اور بھرتیوں میں سرگرم عمل سیف الملوک نامی ایک ایجنٹ کو ڈی ڈی ایم کے دفتر میں اس وقت چند اہلکاروں نے زبردست پھینٹی لگادی جب اس نے ایک نائب قاصد کو گالیاں نکال دیں۔ ذرائع کے مطابق نائب قاصد عبدالقیوم نے سیف الملوک کو کئی تھپڑ رسید کئے اور لاتوں مکوں سے اس کی زبردست تواضع کی۔ اس موقع پر بیچ بچاؤ کرانے والے لوگوں کو سیف الملوک نے گالیاں نکالیں جس پر بیچ بچاؤ کرانے والوں نے بھی سیف الملوک کو مار مار کر ادھ موا کردیا۔ بعد ازاں سیکورٹی کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص کی جان خلاصی کروائی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں