![]() |
ABBOTTABAD |
ایبٹ آباد:ہزارہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ۔ تحریک صوبہ ہزارہ نے سول نافرمانی کا آغاز کردیا۔ بجلی کے بل ادا نہ کرنے اعلان۔ میٹراتارنے والے اہلکاروں کو الٹا لٹکا دیں گے: بابا حیدر زمان کا فوارہ چوک میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ہزارہ بھر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جمعرات کے روز فوارہ چوک ایبٹ آباد میں عوامی پریس کانفرنس کے دوران سول نافرمانی کا آغاز کرتے ہوئے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابا حیدر زمان نے کہا کہ پورے خیبرپختونخواہ میں ہزارہ ڈویژن سے واپڈا کو سب سے زیادہ ریونیو مل رہا ہے۔ اس کے باوجود یہاں سارا سارا دن بجلی بند رہتی ہے۔ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ یہاں پر جمہور کی آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔ لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ اس لئے آج تمام ہزارے وال واپڈا کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ جب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک ہزارہ کا کوئی آدمی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔ اگر واپڈا کے اہلکاروں نے کسی کا میٹر اتارنے کی کوشش کی تو اس بھی خیر نہیں ہوگی۔ بجلی کا میٹر اتارنے سے قبل واپڈا والے لوگوں کے میٹروں کے پیسے ادا کریں گے اور پھر میٹر اتاریں گے۔ بابا حیدر زمان نے تمام ہزارے والوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بل ادا نہ کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں