tehreek soba hazara لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
tehreek soba hazara لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

12/14/2012

تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کا فیصلہ الیکشن میں ٹکٹ کا حصول نہیں: حاجی زرخان

ایبٹ آباد:حاجی زرخان جدون نے واضح کیا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کا فیصلہ الیکشن میں ٹکٹ کا حصول نہیں۔ ہم صرف صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے تحریک صوبہ ہزارہ میں بابا حیدر زمان کے پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ بابا حیدر زمان حلقہ پی کے 47 میں جس کو الیکشن کا ٹکٹ دیں گے یہ ٹکٹ اسی کا ہی ہوگا۔ ہمیں الیکشن کے لئے کسی ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔ہم نے بغیر کسی لالچ کے تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ہم کسی ذاتی فائدے کے بغیر تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہو رہے ہیں۔جس شخص کو بابا حیدر زمان ٹکٹ دیں گے انشاء اللہ وہی حلقہ پی کے 47 کا ایم پی اے بنے گا۔بابا حیدر زمان نے نواز شریف کے کروڑوں روپے ٹھکرائے ہیں۔وزارتیں ٹھکرائی ہیں۔بابا حیدر زمان نے اپنی زندگی میں نہ کوئی بنگلہ بنایا ہے اور نہ ہی کوئی جائیداد خریدی ہے۔ بابا حیدر زمان نے اپنی زندگی صوبہ ہزارہ کے لئے وقف کررکھی ہے۔

9/12/2012

مفاد پرست سیاستدانوں سے مفاہمت قوم کے مفاد میں نہیں:تحریک صوبہ ہزارہ

ایبٹ آباد:ہزارہ وال قوم کی واحد نمائند جماعت تحریک صوبہ ہزارہ ہے تحریک ہزارہ وال قوم کے حقوق پر کسی قسم کا اور کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی ،ہزارہ کی عزت ،غیرت اور ناموس کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،تحریک صوبہ ہزارہ ایک عوامی جماعت ہے اور ہر غیرت مند ہزارہ وال کے لئے اس کے دوروازے کھلے ہیں جو بھہ ہزارہ وال خلوص نیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہونا چاہے گا ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے ،تحریک صوبہ ہزارہ ایسے افراد کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی جنہوں نے ہزارہ کی مٹی کی عزت ،غیرت اور ناموس کو سودا کیا ہے اور ان جیسے نام نہاد سیاست دانوں کے ساتھ الحاق تو در کنار قوم ان کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتی ،تحریک صوبہ ہزارہ عوامی مفادات میں باہمی مشاورت سے ہر قسم کے فیصلے کرتی ہے یہ بات تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی سکرٹریٹ سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہی گئی ۔پریس ریلز میں مذید کہا گیا کہ یہ ہی مفاد پرست سیاستدان جو کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تحریک صوبہ ہزارہ کو چھوڑ گئے تھے اور ہزارہ وال قوم کی عزت اور غیرت کا سودا کر وزارتیں اور مشاورتیں حاصل کی آج کوئی دوسری جماعت ان کو ان کے کردار کی بدولت لینے کی لئے تیار نہیں اور ان کو پانی میں چھری واضع نظر آ چکی ہے جس کی بنا پر یہ لوگ اب تحریک صوبہ ہزارہ اور قائد تحریک بابا حیدر زمان کے خلاف چند نام نہاد صحافیوں کی ملی بھگت سے پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں لیکن ہزارہ وال قوم ان سب کے کرداروں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے تحریک صوبہ ہزارہ ،ہزارے کے عوام کے حقوق کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے،اگر ہزارہ وال کیساتھ یہ نام نہاد سیاستدان مخلص ہوتے اور قوم کا درد رکھتے تو تمام سیاسی وابستگیاں اور ذاتی مفادات چھوڑ کر تحریک صوبہ ہزارہ کے ایک پلیٹ فارم اور ایک قائد اور ایک ہی جھنڈے تلے جمع ہو کر قوم کے حقوق کی جنگ لڑتے،بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کی کسی بھی صورت میں نام استعمال کرنے والوں کے خلاف تحریک صوبہ ہزارہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

8/02/2012

تحریک صوبہ ہزارہ نے سول نافرمانی کا آغاز کردیا۔ بجلی کے بل ادا نہ کرنے اعلان

ABBOTTABAD: Aug02 – Leader of Tahreek Sooba Hazara Baba Haider Zaman speaks during a demonstration at Fawwara Chowk.ONLINE PHOTO by Sultan Dogar
ایبٹ آباد:ہزارہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ۔ تحریک صوبہ ہزارہ نے سول نافرمانی کا آغاز کردیا۔ بجلی کے بل ادا نہ کرنے اعلان۔ میٹراتارنے والے اہلکاروں کو الٹا لٹکا دیں گے: بابا حیدر زمان کا فوارہ چوک میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ہزارہ بھر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جمعرات کے روز فوارہ چوک ایبٹ آباد میں عوامی پریس کانفرنس کے دوران سول نافرمانی کا آغاز کرتے ہوئے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابا حیدر زمان نے کہا کہ پورے خیبرپختونخواہ میں ہزارہ ڈویژن سے واپڈا کو سب سے زیادہ ریونیو مل رہا ہے۔ اس کے باوجود یہاں سارا سارا دن بجلی بند رہتی ہے۔ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ یہاں پر جمہور کی آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔ لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ اس لئے آج تمام ہزارے وال واپڈا کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ جب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک ہزارہ کا کوئی آدمی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔ اگر واپڈا کے اہلکاروں نے کسی کا میٹر اتارنے کی کوشش کی تو اس بھی خیر نہیں ہوگی۔ بجلی کا میٹر اتارنے سے قبل واپڈا والے لوگوں کے میٹروں کے پیسے ادا کریں گے اور پھر میٹر اتاریں گے۔ بابا حیدر زمان نے تمام ہزارے والوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بل ادا نہ کریں۔