9/12/2012

مفاد پرست سیاستدانوں سے مفاہمت قوم کے مفاد میں نہیں:تحریک صوبہ ہزارہ

ایبٹ آباد:ہزارہ وال قوم کی واحد نمائند جماعت تحریک صوبہ ہزارہ ہے تحریک ہزارہ وال قوم کے حقوق پر کسی قسم کا اور کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی ،ہزارہ کی عزت ،غیرت اور ناموس کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،تحریک صوبہ ہزارہ ایک عوامی جماعت ہے اور ہر غیرت مند ہزارہ وال کے لئے اس کے دوروازے کھلے ہیں جو بھہ ہزارہ وال خلوص نیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہونا چاہے گا ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے ،تحریک صوبہ ہزارہ ایسے افراد کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی جنہوں نے ہزارہ کی مٹی کی عزت ،غیرت اور ناموس کو سودا کیا ہے اور ان جیسے نام نہاد سیاست دانوں کے ساتھ الحاق تو در کنار قوم ان کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتی ،تحریک صوبہ ہزارہ عوامی مفادات میں باہمی مشاورت سے ہر قسم کے فیصلے کرتی ہے یہ بات تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی سکرٹریٹ سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہی گئی ۔پریس ریلز میں مذید کہا گیا کہ یہ ہی مفاد پرست سیاستدان جو کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تحریک صوبہ ہزارہ کو چھوڑ گئے تھے اور ہزارہ وال قوم کی عزت اور غیرت کا سودا کر وزارتیں اور مشاورتیں حاصل کی آج کوئی دوسری جماعت ان کو ان کے کردار کی بدولت لینے کی لئے تیار نہیں اور ان کو پانی میں چھری واضع نظر آ چکی ہے جس کی بنا پر یہ لوگ اب تحریک صوبہ ہزارہ اور قائد تحریک بابا حیدر زمان کے خلاف چند نام نہاد صحافیوں کی ملی بھگت سے پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں لیکن ہزارہ وال قوم ان سب کے کرداروں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے تحریک صوبہ ہزارہ ،ہزارے کے عوام کے حقوق کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے،اگر ہزارہ وال کیساتھ یہ نام نہاد سیاستدان مخلص ہوتے اور قوم کا درد رکھتے تو تمام سیاسی وابستگیاں اور ذاتی مفادات چھوڑ کر تحریک صوبہ ہزارہ کے ایک پلیٹ فارم اور ایک قائد اور ایک ہی جھنڈے تلے جمع ہو کر قوم کے حقوق کی جنگ لڑتے،بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کی کسی بھی صورت میں نام استعمال کرنے والوں کے خلاف تحریک صوبہ ہزارہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں