8/13/2012

اسلام آباد سے ایبٹ آبادآنیوالی کوسٹرکوڈاکوؤں نے موٹروے پرلوٹ لیا

ایبٹ آباد:اسلام آباد سے براستہ موٹروے ایبٹ آباد جانے والی کوسٹر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ،مسافروں کو اٹھا کر گاڑی سے نیچے پھینکا ،کئی زخمی ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ،جلد پکڑ لیں گے ،موٹرے حکام ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ایبٹ آباد براستہ موٹرے جانے والی کوسٹر جو کراچی کمپنی سے روانہ ہوئی کو چینل 2پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر لو ٹ لیا، کوسٹر پر مردوخواتین سمیت تیس سے زائد مسافر سوار تھے کوسٹر اسلام آباد کراچی کمپنی سے ایبٹ آباد کی جانب روانہ ہوئی جسے گاڑی میں ہی سوار 6افراد نے لوٹ لیا، خواتین سے زنردستی زیورات اتار لئے اور مسافروں کی قیمتی گھڑیاں موبائل اور نقدی بھی چھین لئے۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے کئی افراد کو گاڑی سے نیچے پھینکا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی مدد کرنے والی ایک گاڑی کوسٹر کے ہمراہ چلتی رہی۔ موٹر وے پولیس نے اطلاع ملتے ہی ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے جب موٹر وے حکام سے رابطہ کیا گیا تو موٹر وے حکام نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ واردت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے کوسٹر میں سوار متاثرہ افراد کے مطابق ڈاکو اچانک گاڑی کے اندر کھڑے ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر ہمیں سب کچھ نکال دینے کا کہا۔ گاڑیء میں ہمارا جتنا سامان تھا وہ بھی لوٹ لیا گیا۔ ایک مسافر نے کہا کہ وہ چھٹیوں پر گھر جارہا تھا اس کے جیب میں 35ہزار کے قریب رقم تھی جو اس کی تنخواہ کی رقم تھی وہ بھی لوٹ لیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں