ایبٹ آباد:پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈ آج ہو گی تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ آج ہو گی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی ہونگے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈآج شب ہو گی پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سلامی لینگے جب کہ نصف شپ کو 14اگست کا آغاز ہونے پر پرچم کشائی کرینگے اور اس کے بعد تقریب سے خطاب کرینگے تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈ کا سلسلہ2009ء کو شروع ہوا تھا اور یہ تقریب ہر برس باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے جس کا قمصد پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے تقریب میں شہید ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں کے علاوہ اعلی فوجی اور دیگر شخصیات شرکت کرینگے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں