azadi parade in pma لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
azadi parade in pma لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/14/2012

بدعنوانی، کرپشن اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں: جنرل اشفاق پرویز کیانی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب

ABBOTTABAD: Chief of Army Staff General Ishfaq Perveiz Kiyani addressing Azadi Prade in PMA Kakul.

ایبٹ آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ فوج کی کامیابی عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ بدعنوانی، کرپشن اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے گارڈ آف آرنر کا معائنہ کیا۔ اور کیڈٹ سے سلامی لی۔آزادی پریڈ2009ء سے شروع پی ایم اے میں شروع کی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام آفاقی مذہب ہے۔ پاکستان کا قیام ہم پر ہمارے بزرگوں کا احسان ہے۔ ہمیں اگلی نسلوں کے لئے محفوظ اور خوشحال پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ ہم میں بحیثیت قوم یہ صلاحیت موجود ہے۔ ماضی کی غلطیوں میں ہم سب ذمہ دار ہیں۔ماضی کا ماتم کرنے سے کسی قوم نے ترقی نہیں کی۔ماضی سے سبق سیکھیں ، حال کی تعمیر کریں مستقبل پر نظر رکھیں۔جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بحیثیت قوم کھڑے ہو جائیں۔عزت سے جینے کا یہی واحد راستہ ہے۔ جو کہ مشکل اور قربانیوں کا طلبگار ہے۔آئیے یہ وعدہ کریں کہ ہم سب اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور نبھائیں گے۔ اپنے پیارے وطن کی ترقی اور حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اصل سوال یہ ہونا چاہئے کہ ہم پاکستان کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟ پاکستان ہے تو ہم ہے ۔ پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔یہ عہد کریں کہ پاکستان کے عوام اور قومی ادارے ہم قدم ہو کر مثالی اسلامی ریاست بنائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ پاکستان کاحامی و ناصر رہے۔
پاکستان زندہ باد

8/13/2012

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈ آج ہو گی

ایبٹ آباد:پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈ آج ہو گی تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ آج ہو گی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی ہونگے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈآج شب ہو گی پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سلامی لینگے جب کہ نصف شپ کو 14اگست کا آغاز ہونے پر پرچم کشائی کرینگے اور اس کے بعد تقریب سے خطاب کرینگے تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے کاکول ایبٹ آباد میں آزادی پریڈ کا سلسلہ2009ء کو شروع ہوا تھا اور یہ تقریب ہر برس باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے جس کا قمصد پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے تقریب میں شہید ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں کے علاوہ اعلی فوجی اور دیگر شخصیات شرکت کرینگے۔