ایبٹ آباد:ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام 14اگست جشن آزادی کے سلسلے میں اقبال خان ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں ایک ہاکی نمائشی میچ کھیلا گیا جو کہ ڈی سی او الیون پروفیسر فدا شاہ مرحوم الیون کے درمیان کھیلا گیا جو کہ دو ، دو سے برابر رہا، میچ جارحانہ انداز میں شروع ہوا اور اس ہی ردھم میں ختم ہوا، اس میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی او ایبٹ آباد سید امتیاز شاہ تھے، انکے ساتھ اے سی او محمد اسامہ وڑائچ، محمد صدیق شاہ بخاری، ممتاز، ملک آصف اور بوائز کالج کے پرنسپل ملک منصف خان بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس میچ کے ایمپائر جنید خان اور شاہد گل نیشنل اے گریڈ تھے ،اس کے علاوہ باکسنگ میں اورنگزیب خان اور خرم خان کے باکسروں نے بھی اپنے جوہر دکھائے اس موقع پر اورنگزیب سیکرٹری ہزارہ باکسنگ اور محمد خان سیکرٹری صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن بھی موجود تھی، لڑکیوں کے ایونٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی کنج ہائی سکوک کی بچیوں نے بھی اپنے جوہر دکھائے اور انعامات وصول کیے، اس تمام ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے تمام کارکنوں اور خصوصا ڈی ایس اوع محمد سلیم رضا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے آتے ہی اچھے ایونٹ سے آغازی کیا اور کھلاڑیوں کے دل جیت لیے، اس پر پی ایچ ایف اکیڈمی کے کوچ ریاست اور کامران احمد اور جنید خان بھی موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں