8/14/2012

ایبٹ آباد سے کراچی جانیوالے 8مسافرٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد سے کراچی جانیوالے 8مسافرٹریفک حادثے میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق چودہ اگست کے روز ایبٹ آباد سے چکوال جانیوالی مسافر کوچ چکوال میں بلکسر کے قریب الٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے ۔مسافر کوچ ساٹھ مسافروں کو لے کر ایبٹ آباد سے کراچی جارہی تھی کہ بلکسر انٹر چینج کے قریب تلہ گنگ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں