ABBOTTABAD: 14 August - People Celebrating 65th Independence Day of Pakistan. |
|
|
|
ایبٹ آباد:ہزارہ بھر میں منگل کو پاکستان کا پینسٹھ واں جشن آزادی ملی جوش و ولولے سے منایا گیا۔ مساجد میں فجر کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام اور ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ہزارہ کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔علاوہ ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کے موقع پرآتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا اہتمام کیاگیا۔ایبٹ آباد میں منچلے نوجوان سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔ سرکاری عمارتوں پر خصوصی چراغاں کیا گیا۔ بچوں نے گھروں کو خصوصی طور پر سبز ہلالی جھنڈیوں سے سجایا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی۔ نوجوانوں نے رات بھر سڑکوں پر یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا۔ ایبٹ آبادکی شاہراہوں پر منچلوں کا جم غفیر رہا جو ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالتے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ایبٹ آباد کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ۔بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور انداز میں یوم آزادی منایا۔ بچوں نے چہروں پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم نقش کرائے جو دلی جذبات کی عکاسی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ساری رات منچلوں نے گاڑیوں،موٹر سائیکلوں پر پرچم ہاتھوں میں تھامے جشن منایا۔لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں کو سبز پرچم سے سجایا ہوا تھا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں دن بھر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ نوجوان ہاتھوں میں جھنڈے اْٹھائے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں سڑکوں پر گشت کرتے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں