8/14/2012

ہزارہ یونیورسٹی بی اے /بی ایس سی نتائج :مختلف کالجوں کی طالبات نے میدان مار لیا

Position Holder of BA/BSc Annual Exam of Hazara Univeristy

مانسہرہ:ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے بی اے /بی ایس سی کے سالانہ نتائج کے مطابق ہزارہ بھر کے مختلف کالجوں کی طالبات نے میدان مار لیا۔ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلی ٹاپ 20پوزیشنز حاصل کرنے والے گورنمنٹ کالجز میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آبادنے8، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں نے 5، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپور 5، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈیاں 2، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1مانسہرہ 1 اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2مانسہرہ 1شامل ہیں ۔پہلی 20پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مریم ملک گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد،تہمینہ شوکت ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں،صابرہ بی بی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈیاں، صبا حفیظ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپور، نائلہ فضل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1ایبٹ آباد، عائشہ زاہد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں، منیبہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپور، رابعہ بی بی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپور، رابعہ ندیم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2مانسہرہ، آسیہ جاوید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد، کشمالہ جاوید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایبٹ آباد، انیتہ اقبال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں، ندا طارق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈیاں، ہما صادق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد، حنا ایوب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد، عائشہ رفیق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد ، سعدیہ بشیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں ، عالیہ رازق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں، صوبیہ مسعود گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپور، معیدہ خالد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد، عروسہ نصیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپوراور فوقیہ قاسم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1مانسہرہ شامل ہیں۔

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے /بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا
مانسہرہ:ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔گورنمنٹ کالجوں کی طالبات بازی لے گئیں۔پہلی20پوزیشنز گورنمنٹ کالجزکی طالبات نے حاصل کر لیں ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ذوق اختر نے بی اے /بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں کل 27,574طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے15,177کامیاب قرار دیے گئے اور اس طرح پاس ہونے والے امیدوران کا تناسب 55%رہا۔ کنٹرولر امتحانات نے بی اے /بی ایس سی کی پہلی تین پوزیشنز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس سی میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں مریم ملک رول نمبر16177گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ایبٹ آباد نے484نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، تہمینہ شوکت رول نمبر16486گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حویلیاں نے470نمبر لے کر دوسری جبکہ صابرہ بی بی رول نمبر16299گورنمنٹ گرلز کالج منڈیاں ایبٹ آباد اور صبا حفیظ رول نمبر16739گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہریپور نے 463نمبر لے کر تیسری پوزیش حاصل کی۔بی اے (آرٹس ) میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں نیلم شہزادی رول نمبر26918گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1مانسہرہ نے 410نمبر حاصل کرکے پہلی، نائلہ شعیب رول نمبر25051گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایبٹ آبادنے 406نمبر لے کر دوسری اور فائزہ سلطان رول نمبر26481گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھلابٹ ٹاؤن شپ اور عالیہ نورین رول نمبر27095گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مانسہرہ نے 405نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کنٹرولر امتحانات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی اے /بی ایس سی کے نتائج کو نہایت ہی باریک بینی اور احتیاط کے ساتھ مرتب کیا گیا ہے اور یہ نتائج ریکارڈ مدت میں تیار کئے گئے ہیں جس کا مقصد بی اے /بی ایس سی کے گریجویٹس کو مزید تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں نے بھی ایم اے /ایم ایس سی کے داخلوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ30اگست 2012ء ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کالجز کے طلباء و طالبات کی ڈی ایم سی متعلقہ کالجوں کو ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوارو ں کے ڈی ایم سی کے لئے کولیکشن بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے لئے ایبٹ میوزیم ٹاؤن ہال ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے لئے فاطمہ الزہرہ گرلز ڈگری کالج ڈب نمبر 1 مانسہرہ،ڈسٹرکٹ ہریپور کے لئے پریسیڈنٹ گرلز ڈگری کالج برف خانہ روڈ ہریپوراور ڈسٹرکٹ بٹگرام کے لئے بوائز ڈگری کالج بٹگرام شامل ہیں جبکہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سید سخاوت شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشن میں شعبہ امتحانات نے پہلی مرتبہ انٹر نیٹ پر ڈی ایم سی جاری کر دی ہیں جبکہ بی اے /بی ایس سی کا مکمل رزلٹ بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت شاہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ذوق اختر نے بی اے /بی ایس سی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی۔وائس چانسلر نے شعبہ امتحانات کے جملہ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بی اے/بی ایس سی کے سالانہ نتائج پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے نے رمضان کے باوجود دن رات مسلسل کام کرتے ہوئے شفاف انداز میں نتائج مرتب کئے ہیں جس پر شعبہ امتحانات کا جملہ سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ بی اے /بی ایس سی کے بروقت نتائج جاری کرنے پر طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مسر آئیں گے۔مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pkاور فون نمبر0997-414177پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں