ایبٹ آباد:تھرڈ ایئر کے طالبعلم کو کالاباغ گرڈسٹیشن کے قریب گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق عدنان ولد ممتاز خان سکنہ سرخ ڈھیری مردانجو کہ تھرڈ ایئر کا طالبعلم ہے۔ اتوار کے روزسیروتفریح کے لئے گلیات آیا ہوا تھا۔ نامعلوم ملزمان نے کالاباغ گرڈ سٹیشن کے قریب اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ ڈونگاگلی کے ایس ایچ او گلزار خان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو سابقہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں