تربیلا جھیل نے ایک اور طالب علم کی جان لے لی، غوطہ خوروں نے انتہائی جدوجہد کے بعد نعش کو نکال کر لواحقین کے حوالہ کیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 سالہ طالب علم محمد رحمن ولد رحیم گل اپنے ماموں لائق محمد کے ہاں دربند میں رہائش پذیر تھا، نوجوان گذشتہ روز دربند میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھ رہا تھا کہ اس دوران گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے وہ قریب ہی تربیلا جھیل میں نہانے گیا جہاں وہ جھیل کی تیز موجوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور پانی میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے انہیں جھیل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ بعد ازاں غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے انتہائی جدوجہد کے بعد نعش کو جھیل سے نکالا۔ نوجوان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں