حویلیاں کے گاؤں پنجگراں میں 16سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈالے نعش برآمد،قتل یا خودکشی ،نوجوان کے ورثاء نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی قراردیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کی نعش تشددزدہ تھی۔حویلیاں کے گاؤں پنجگراں میں سولہ سالہ ملک شعبان ولد ملک خالد حسب معمول بکریاں چرانے گھرسے نکلا نوجوان کی والدہ پڑوس میں شادی والے گھر گئی ہوئی تھی جب ملک شعبان گھر نہ لوٹا تو ماں نے اسے تلاش کرنا شروع کردیا تھوڑی دورجانے کے بعد نوجوان کی ماں کوبیٹے کی نعش ایک درخت سے گلے میں رسی ڈالی ملی جس پر ماں نے چلانا شروع کردیا اہل محلہ اکٹھے ہوئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس کے مطابق نوجوان کے گلے میں ایک بکری کی رسی پڑی تھی ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے مطابق نوجوان کے ورثاء مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتے تھے بعد ازاں انہوں خودکشی کا مقدمہ درج کروایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں