murder in havelian لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
murder in havelian لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/26/2012

حویلیاں کے گاؤں پنجگراں میں 16سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈالے نعش برآمد

حویلیاں کے گاؤں پنجگراں میں 16سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈالے نعش برآمد،قتل یا خودکشی ،نوجوان کے ورثاء نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی قراردیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کی نعش تشددزدہ تھی۔حویلیاں کے گاؤں پنجگراں میں سولہ سالہ ملک شعبان ولد ملک خالد حسب معمول بکریاں چرانے گھرسے نکلا نوجوان کی والدہ پڑوس میں شادی والے گھر گئی ہوئی تھی جب ملک شعبان گھر نہ لوٹا تو ماں نے اسے تلاش کرنا شروع کردیا تھوڑی دورجانے کے بعد نوجوان کی ماں کوبیٹے کی نعش ایک درخت سے گلے میں رسی ڈالی ملی جس پر ماں نے چلانا شروع کردیا اہل محلہ اکٹھے ہوئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس کے مطابق نوجوان کے گلے میں ایک بکری کی رسی پڑی تھی ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے مطابق نوجوان کے ورثاء مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتے تھے بعد ازاں انہوں خودکشی کا مقدمہ درج کروایا۔

8/02/2012

حویلیاں میں نوجوان کو تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر ہلاک کر دیا گیا

حویلیاں کے گاؤں کالو میرا میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتول کی عیدالفطر کے بعد شادی طے تھی۔ تفصیلات کے مطابق گل داد ولد داؤد خان نے تھانہ حویلیاں میں اپنے بیٹے کے قتل کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ رات نماز تراویح پڑھنے گھر سے مسجد گیا، بعد ازاں ان کے بیٹے کو کسی نے فون پر بلوایا جس پر اس کا بیٹا گھر بتائے بغیر ہی نکل گیا اور صبح تک واپس نہیں آیا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے روز ایک نمازہ میں شریک تھے کہ انہیں وہاں اطلاع ملی کہ آپ کے بیٹے کی نعش جھنگری میں پڑی ہے، جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ان کے بیٹے کے گلہ پر تیز دھار آلے کے نشانات تھے جس سے واضح ہوا کہ اس کا گلہ کاٹ کر اسے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جسم پر گولیوں کے نشانات بھی موجود تھے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے والد کے مطابق اس کی کسی کے ساتھ کوئی عداوت یا دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔