حویلیاں کے گاؤں کالو میرا میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتول کی عیدالفطر کے بعد شادی طے تھی۔ تفصیلات کے مطابق گل داد ولد داؤد خان نے تھانہ حویلیاں میں اپنے بیٹے کے قتل کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ رات نماز تراویح پڑھنے گھر سے مسجد گیا، بعد ازاں ان کے بیٹے کو کسی نے فون پر بلوایا جس پر اس کا بیٹا گھر بتائے بغیر ہی نکل گیا اور صبح تک واپس نہیں آیا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے روز ایک نمازہ میں شریک تھے کہ انہیں وہاں اطلاع ملی کہ آپ کے بیٹے کی نعش جھنگری میں پڑی ہے، جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ان کے بیٹے کے گلہ پر تیز دھار آلے کے نشانات تھے جس سے واضح ہوا کہ اس کا گلہ کاٹ کر اسے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جسم پر گولیوں کے نشانات بھی موجود تھے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے والد کے مطابق اس کی کسی کے ساتھ کوئی عداوت یا دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں