مانسہرہ:پھلڑہ خیل میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، ملزم موقع واردات سے فرار ، تفصیلات کے مطابق پھلڑہ خیل میں عبدالرشید ولد یعقوب اور عزیز ولد محمد یعقوب ساکنہ خیل پھلڑہ کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا گزشتہ روز عزیز ولد یعقوب عبدالرشید کے گھر میں گھس کر تیس بور پسٹل سے فائر کرکے عبدالرشید کو چھلنی کر دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، یاد رہے کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں