ہریپور: تھانہ سٹی کی حدود میں لڑکی سے ملنے کے لئے جانیوالے نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ گاڑی کے قریب نعش پھینک کر فرار۔ فائرنگ سے گاڑی بھی الٹ گئی۔مقامی افراد کی اطلاع پر تھانہ سٹی نے نعش اور گاڑی قبضہ میں لے کر نعش پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو پہنچا دی ،ملزمان کا پتہ نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت مونن میں راجہ عاقب ولد راجہ عثمان سکنہ عثمان حطار ٹیکسلا جو کہ اپنی گاڑی نمبر WRE 444 مونن سوکہ تھانہ سٹی کی حدود میں کومل نامی لڑکی سے ملنے گیا۔ جس جگہ لڑکی نے اس کو بلایا تھا۔ مذکورہ جگہ پر پہلے سے موجود نامعلوم قاتلوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے راجہ عاقب کو قتل کر دیا۔اور نعش گاڑی کے ساتھ چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے جسے راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کی اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو پہنچا دیا،قتل کی واردات کی تفتیش پولیس نے شروع کردی تاہم تادم تحریر قاتلوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
ہری پور: تھانہ سٹی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات،لڑکی کے ذریعے اغواء کا ڈرامہ نکلی
ہریپور: تھانہ سٹی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات،لڑکی کے ذریعے اغواء کا ڈرامہ نکلی،بچ جانے والے ساتھی نے پولیس کے سامنے راز افشاں کردیا،لڑکی کا آخری وقت تک لڑکے ساتھ رابطہ تھا اور اسی نے فون کرکے بلایا تھا جہاں مقررہ جگہ داخل ہوتے ہی آلٹو گاڑی نے پیچھا کرنا شروع کردیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجہ عاقب ولد راجہ عثمان کو کومل نامی لڑکی جس سے اس کی دو روز قبل ہی دوستی ہوئی تھی نے فون کر کے موضع مونن بلایا جہاں مقررہ جگہ پہنچنے سے تھوڑا پہلے ہی ایک آلٹوگاڑی اسلام آباد نمبری 138 جس میں تین افراد سوار تھے نے گاڑی کا پیچھا شروع کردیا اور ایک جگہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر عاقب نے حالات کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے گاڑی میں فائرنگ کردی جس میں سے ایک گولی عاقب کے سر میں جا لگی اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جسے ویسے ہی چھوڑ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے مقتول کے بچ جانے والے ساتھی نے بتایا ہے کہ موضع مونن پہنچنے تک لڑکی کے ساتھ عاقب کا رابطہ تھا جس پر پولیس نے مقتول کا موبائل اور سم قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں