8/31/2012

ڈپٹی چیئرمین ایرا کا ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ

ایبٹ آباد:تعمیر نو اور بحالی کے عمل میں ایرا کی تکنیکی مہارت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ایرا کو عالمی ڈونرز کا مکمل اعتماد حاصل ہے وفاقی حکومت متاثرین زلزلہ کی مکمل بحالی کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے فنڈز کی فراہمی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں ہماری کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پہلے سے بہتر سہولیات فراہم کریں تا کہ لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے ان خیالات کا اظہار ایرا کے ڈپٹی چےئرمین میجر جنرل محمد عظیم آصف نے ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ڈپٹی چےئرمین نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیر کے کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینا اور تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنا ہے انہوں نے مزید کہا خبیر پختونخواہ میں ایرا تعمیر نو کے 7000منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے جن میں سے 4500منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چےئرمین ایرا میجر جنرل محمد عظیم آصف نے بتایا کہ ایرا ن میں آنے والے حالیہ زلزلے وے ہونے والے نقصانات کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے ایرا نے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی تھی جس پرایران حکومت نے شکریہ ادا کیا ور کہا کہ بوقت ضرورت ایرا کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کیا جائے گا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایرا ایک مستقل ادارہ ہے جو قدرتی آفت کے بعد ہونے والی تعمیر نو اور بحالی کی عمل میں تجربہ اور مہارت رکھتا ہے اور ایرا کے پروگرام کو دنیا بھر میں ایک ماڈٖل کے طور پر لیا جا رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ایرا کو UNکی جانب سے ملنے والا ایوارڈ SASAKAWAہے، ایرا نے نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرواتے ہوئے مشکل ترین رستوں پر بہت سے پل تعمیر کیے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف متاثرہ علاقوں میں سفر کرنے کی سہولت ہوئی ہے بلکہ پورے علاقے میں معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ڈپٹی چےئرمین ایرا نے اپنے دورے کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز ایبٹ آباد کی زیر تعمیر عمارت اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی سیرا، ڈی سی او ایبٹ آباد، ڈی سی او مانسہرہ اور چیف انجینئر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی چےئرمین نے مانسہرہ گنگ عبداﷲ ٹیچنگ ہاسپٹل کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعمیر مسجد کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیاانہوں نے گورنمنٹ رورل ہیلتھ سینٹر شنکیاری کے افتتاح کا افتتاح بھی کیا اس عمارت میں گائنی بلاک، فیملی پلاننگ بلاک ، ڈاکٹر ریزیڈینس، لوئر سٹاف ریزیڈینس، OPDبلاک ، وارڈز اور آپریشن تھیٹر شامل ہیں ۔دورے کے آخری مرحلے میں بفہ میں ڈپٹی چےئرمین نے چائنہ کے تعاون سے تعمیر شدہ ہسپتال اور سکول کا مائنہ کیا اور جدید سہولیات سے آراستہ ان عمارتوں کی تعمیر پر چائنیز انجینئرز اور چائنہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں