8/31/2012

خادم اعلیٰ کے کارندے لیڈی گارڈن میں گھس گئے۔ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کی جانب سے منع کرنے پر کلاشنکوفیں نکال لیں

ایبٹ آباد: خادم اعلیٰ کے کارندے لیڈی گارڈن میں گھس گئے۔ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کی جانب سے منع کرنے پر کلاشنکوفیں نکال لیں۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ کے اہلکاروں عدیل خان جدون اور دیگر نے بتایا کہ خادم اعلیٰ کی نمبر پلیٹ والی گاڑی نمبر IDL-3335 میں موجود میاں منشاء نامی شخص لیڈی گارڈن میں خواتین کے لئے مختص حصے میں گھس گیا ۔ جس پر ہم نے اسے خواتین والے حصے میں جانے سے منع کیا ۔ جس پر مذکورہ شخص سیخ پا ہو گیا اور اس کے حکم پر اس کے کارندوں نے کینٹ بورڈ کے تمام اہلکاروں پر کلاشنکوفیں تان لیں۔ اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ مذکورہ شخص کی غنڈہ گردی کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مذکورہ شخص اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں