ایبٹ آباد:صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے بھجوائی جانیوالی دو ہزارہ پراسپکٹس ختم ہو گئیں۔ امیدواروں کا حکومت کیخلاف شدید احتجاج نعرے بازی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے نیشنل بنک مین برانچ میں دو ہزار پراسپکٹس ارسال کیں۔ جو کہ چند منٹوں کے اندر اندر ختم ہو گئیں۔ جبکہ پراسپکٹس کے حصول کے لئے ہزاروں لوگ بنک کے باہر موجود تھے۔ جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ دو ہزار پراسپکٹس ہزارہ کے لوگوں کے لئے ارسال کرنا اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے پراسپکٹس نیشنل بنک میں بھجوائی جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں