8/31/2012

درختوں کی شجرکاری اور بچاؤ کے حوالے سے ججز، وکلاء اور صحافی میدان میں کود پڑے

ایبٹ آباد:درختوں کی شجرکاری اور بچاؤ کے حوالے سے ججز، وکلاء اور صحافی میدان میں کود پڑے۔ عوامی آگاہی کے لئے لیڈی گارڈن تا بار کلب تک واک کا اہتمام۔ تفصیلات کے مطابق شعور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجرکاری اور جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس واک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد خان، ڈپٹی اٹارنی جنرل مہدی زمان ایڈوکیٹ، وکلاء ، سول سوسائٹی، مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ واک لیڈی گارڈن سے شروع ہوئی اور بار کلب میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد خان اور دیگر نے بار کلب میں مختلف پودے لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد خان نے کہا کہ ہمیں آلودگی اور صحت مند ماحول کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔ درختوں کے کٹاؤ کی وجہ سے ماحول کو سنگین خطرات لاحق ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ درخت نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب بھی ایک سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں