بٹگرام:راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکوبٹگرام نیلی شنگ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8مسافرشدیدزخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔منگل اوربد ھ کی درمیانی شب راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکونیلی شنگ کے مقام پرڈرائیورسے بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی طاہرجان ولدسعیدخان سکنہ جلال آبادگلگت،آلین بیگ ولد عبداللہ خان سکنہ توئی ضلع غذرریاسین اورعبدالکریم سکنہ ضلع غذرموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8افراد جن میں اکثریت پاک فوج کے جوانوں کی ہے شدیدزخمی ہوئے۔مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ڈی ایچ کو بٹگرام پہنچایاجہاں ابتدائی طبی امدادکے بعد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آبادمنتقل کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں