9/05/2012

بالاکوٹ:پندرہ روز پہلے دریا میں پھینکے جانے والے نوجوان کی نعش برآمد

مانسہرہ: پندرہ روز قبل دریائے کنہار میں گر کر جاں بحق ہونے والا نوجوان ظہیرپولیس نے دریا سے پندرہ دن بعد برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ظہیر شاہ ولد شاہ فقیر شاہ ساکنہ پارس کو پندرہ روز قبل صداقت گھر سے بلا کر لے گیا تھا جبکہ رفاقت اور شکور نے ظہیر شاہ کو بنا کسی دشمنی کے دریاء میں پھینک دیا تھا جب ظہیر واپس اپنے گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اطلاعی رپورٹ مقامی تھانہ بالاکوٹ میں کر دی جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے تینوں ملزمان رفاقت، صداقت،اور شکور کو گرفتار کر لیا ، تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ نعش دریائے کنہار میں ہے تو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کو دریائے کنہار سے نکال لیا اور نعش کو لیکر ڈی ایچ کیو مانسہرہ لے آیا جہاں پر نعش کا پوسٹمارٹم کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا اس تمام واقعہ سے پولیس اہلکار نوید نے صحافیوں کو باخبر کیا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں