9/05/2012

شیروان: پانچ بچوں کی ماں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ایبٹ آباد:یونین کونسل شیروان کے علاقہ چمہٹی میں پانچ بچوں کی ماں کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شیروان کے علاقہ چمہٹی کے گاؤں چکڑبائیاں میں (ح)نامی خاتون جو کہ پانچ بچوں کی ماں ہے۔کھیت میں گئی کھیت کا مالکان نے کھیت کی حفاظت کیلئے مبینہ طورپر کرنٹ چھوڑا ہوا تھا خاتون کھیت میں داخل ہوتے ہی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔ متوفیہ کے لواحقین نے کسی بھی قسم کی کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں