ہری پور:محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 453 ڈاکٹروں کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ مذکورہ ڈاکٹروں میں سے 17 کو ضلع ہری پور میں تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید 453 ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ مذکورہ حکمنامہ کے تحت 17 مر و خواتین ڈاکٹرز کو ضلع ہری پور کی مختلف ہسپتالوں یا ای ڈی او ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو ڈاکٹرز ہری پور تعینات کئے گئے ہیں ان میں 6 لیڈی ڈاکٹرز اور 11 میل ڈاکٹرز شامل ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز کی تعیناتی سے ضلع ہری پور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں