ایبٹ آباد: شاہراہ ریشم پر واقع گاؤں مانگل میں نامعلوم افراد نے پولٹری فارم کے سپروائرز کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دکن اوگی کے رہائشی وارث خان ولد فضل الرحمن نے تھانہ میرپورمیں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا 23 سالہ بھائی کامران ولد فضل الرحمن مانگل کے مقام پر واقع طاہر پولٹری فارم میں بطور سپروائزر فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ سوموار کی صبح پولٹری فارم کے چوکیدار نے اطلاع دی کہ آپ کا بھائی اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے جسے تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کامران کے بھائی کی رپورٹ پر تین نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں