بشام سے کوہستان دوبیر جانیوالی غواگئی موٹر کار چکائی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری چھ افرادجاں بحق ،دوشدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد آیوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام میں بلڈ بینک کی عدم دستیابی کے باعث دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے شہر بشام سے کوہستان دوبیر جانیوالی غواگئی موٹر کار چکائی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکا ر ہوگئے جس میں ابتدائی طو رپر تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئیں مقامی لوگوں نے نعشوں او زخمیوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کیا گیا جہاں پر بلڈ بینک کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک زخمی توڑگیا اور تعداد چار ہوگئی جبکہ دو شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد آیوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفرکیا جارہا تھااور راستے میں دم توڑ گئیں ۔جاں بحق ہونیوالوں میں ذیادہ تر کا تعلق دوبیر کوہستان سے ہے ۔گاڑی نمبرPSD 45غواگئی بشام سے واپسی دوبیر کوہستان جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ۔جاں بحق ہونیوالوں میں عطاء اللہ ولد سید ،سکنہ دوبیر، عبدالقدوس ولد عبدالکریم دوبیر بالا،صلاح الدین ولد ملک دین دوبیر بالا او ر فضل خان ولد شاہز مان دوبیر،سید الرحمن اورمفتی شامل ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں