9/26/2012

پولیو کے قطرے نہ پلانیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا لازمی قرار دیتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس بارے میں ڈی سی او ہری پور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم فوری طورپر نافذ ہو کر دو ماہ تک مؤثررہے گا۔ عوام کے مطابق امریکہ ایک طرف نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کررہا ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ اور دوسری طرف امریکہ کی بنائی ہوئی دوا نہ پلانے کی پاداش میں لوگوں کو جیل بھیجنا اور ان کیخلاف کارروائی کرنا قابل افسوس ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں