9/26/2012

اے این پی کے بانی رہنما ء سلطان خان جدون نواں شہر میں سپردخاک

ایبٹ آباد:بزرگ سیاستدان وسابق چےئرمین پبلک سروس کمیشن صوبہ سرحد و اے این پی کے بانی رہنما سلطان خان جدون کو نواں شہر میں ایبٹ آباد میں سپردخاک کر دیا گیا مرحوم منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختصر علالت کے بعد90برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ فٹ بال گراؤنڈ نواں شہر میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ایوب آشاڑی ،ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون، سیکرٹری زکوۃ گل زیب سیکرٹری سوشل ویلفئیر و زکوۃ صاحبزادہ فضل امین، سیکرٹری صوبائی اسمبلی امان اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری غلام سرور، سیکرٹری ہیلتھ اشفاق خان ،سابق وزیر علی افضل خان جدون صدر ہائی کورٹ بار سعید اختر ایڈوکیٹ کے علاوہ صوبائی ڈویژنل و ضلعی محکموں کے سربراہان ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سابق بلدیاتی ناظمین علماء اکرام عمائدین علاقہ صحافیوں سمیت دیگر اعلیٰ احکام نے شرکت کی مرحوم سلطان خان جدون سیکرٹری آئی ٹی و انفارمیشن ٹیکنالوجی حمایون خان برگیڈئر ساجد اقبال اور پبلک پراسیکوٹر ثاقب سلطان کے والد تھے مرحوم نے وکالت کے بعد عملی سیاست کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کانگرس پارٹی سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد وہ خدائی خدمت گار خان عبدالغفار خان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی اور 1971میں نیب کے ٹکٹ پر ایبٹ آباد سے الیکشن میں حصہ لیا مرحوم 1988میں خان عبدالغفار خان مرحوم کی تدفین کے موقع پر افغانستان جلالہ آباد میں بم بلاسٹ میں زخمی بھی ہوئے تھے مرحوم کاسلطان خان خان عبدالغفار خان کے دیرینہ ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھامرحوم نے 1952میں ہزارہ بار ایبٹ آباد سے اپنی وکالت شروع کی اور آخری دم تک وکالت کے پیشے سے منسلک رہے اور مرنے سے چند روز وقبل بھی ایبٹ آباد بار میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے اور عدالت میں بھی پیش ہوئے مرحوم صوبہ سرحد پبلک سروس کمیشن کے پہلے چےئرمین ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے مرحوم کا نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ ہزارہ بھر اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے مرحوم نے وکلاء کے کلرکوں کے تنظمین کی بھی بنیاد رکھی اور اسی طرح، انجمن تاجران، دوستی ویلفےئرسمیت دیگر سماجی تنظمیوں کی بھی بنیادیں رکھی مرحوم سیاست وکالت کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں