9/15/2012

کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد میں کانووکیشن تقریب (کل) ہو گی، 660 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی

ایبٹ آباد: کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد میں کانووکیشن تقریب (کل) سوموار کو منعقد ہو گی، اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 46 ویں کانووکیشن میں 660 فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، ان میں سے 65 طلباء کو امتیازی پوزیشن حاصل کرنے پر چانسلر اور انسٹی ٹیوٹ گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور براؤنز میڈلز جبکہ 35 نمایاں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو کیمپس گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور براؤنز میڈلز دیئے جائیں گے۔ مذکورہ کانووکیشن میں ڈگریاں و میڈلز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا تعلق ادارہ ہذا کے شعبہ انجینئرنگ، بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹریکل پاور انجینئرنگ، شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن، ماسٹر بزنس ایڈمنسٹریشن، ماسٹر آف ڈویلپمنٹ سٹڈیز، شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروگرام بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ نیٹ ورکنگ جبکہ فیکلٹی آف سائنسز کے پروگرام بی ایس ارتھ سائنسز، بی ایس انوائرمنٹل سائنسز سے ہے۔ ماضی کی شاندار روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ ہذا میں مذکورہ کانوووکیشن کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے کئی انتظامی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں