قاہرہ : مصر کے ایک اخبار نے فرانس کے اخبار کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ کے توہین آمیز خاکوں کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے اور خاکوں کا جواب خاکوں سے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مصر کے اخبار الوطن نے کو تیرہ خاکے شائع کیے جن کا عنوان تھا فائٹ کارٹوں ود کارٹون ( خاکوں کا جواب خاکوں سے ‘‘ہے ۔ایک خاکے میں ایک عینک دکھائی گئی ہے جس کے شیشے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جلتی ہوئی عمارت کا عکس دکھائی دے رہا اور اس کے نیچے یہ عبارت تحریر کی گئی ہے کہ اسلامی دنیا کیلئے مغربی عینک دیکھیں ۔الوطن میں دو صفحات پر کارٹوں شائع کیے گئے لیکن فرانسیسی اخبار کا جواب دینے کے لیے مضامین اور تجزیوں کے لیے بارہ مختص کیے گئے۔اس حصے میں عالمی شہرت کے حامل ترقی پسندسکالروں کے مضامین شائع کیے گئے ہیں جن میں کارنیگی کے مشرق وسطی کے مرکز کے سابق ڈائریکٹر امر حمزاوی اور مصر کے مفتی اعلی علی غوما سمیت مشہور و معروف اسلامی سکالروں اور مبلغیں شامل ہیں۔ایک کارٹون میں ایک سفید فام شخص کو ایک غصیلے، باریش شخص کو دہشت گرد کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جب اسے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ داڑھی والا غصیلا شخص اسرائیلی ہے تو وہ سفید فام شخص اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتا ہے۔الوطن کے قارعین نے ان خاکوں پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے قارعین نے اس اخبار کی ویب سائٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے اورخاکوں کا مہذب انداز میں جواب دینے کی تعریف کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں