9/15/2012

بالاکوٹ: کوئلے کی بند کان میں گیس بھرجانے سے دو نوجوان لڑکے جاں بحق

بالاکوٹ: کوئلے کی بند کان میں گیس بھرجانے سے دو نوجوان لڑکے جاں بحق،کان زیر استعمال نہ تھی جبکہ لڑکی گھومتے ہوئے اس میں داخل ہوگئے جہاں گیس سے بے ہوش ہو کر گرگئے فوری طبعی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گئے ،ایک نعش نکال لی گئی جبکہ دوسری گیس زیادہ ہونے کے باعث تادم تحریر نہ نکالی جا سکی،پولیس و انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالاکوٹ کانشیاں کے مقام پر عابد ولد فضل الحق اور زاہد ولد عبد الجبار گھومتے ہوئے کوئلے کی بند کان کے اندر داخل ہوگئے جہاں کافی عرصہ سے بند ہونے کے باعث بھاری مقدار میں گیس جمع تھی جس سے بے ہوش ہو کر دونوں نوجوان وہیں پر گرگئے اور فوری طور پر طبعی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گئے جب واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کی تاہم تحریر کے آخری وقت تک صرف ایک نوجوان کی نعش کان سے نکالی جاسکی تھی جبکہ دوسری نعش گیس زیادہ ہونے کے باعث نہیں نکالی جاسکی،دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ہی انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں