9/09/2012

سٹی پولیس نے بھاری مقدار میں افیون لانے والا بین الصوبائی ملزم افیون سمیت گرفتار کر لیا

ہری پور میں سٹی پولیس نے تربیلا جھیل ناڑہ امازئی سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی افیون لانے والا بین الصوبائی ملزم تین کلو افیون سمیت گرفتار کر لیا۔ سٹی پولیس کے ایس ایچ او محمد بشیر نے اطلاع ملنے پر ملکیار روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران تربیلا جھیل کے راستہ سے ملزم محمد صابر ولد محمد زمان ہزاروں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی تین کلو افیون لیکر ہری پور آ رہا تھا کہ پولیس نے اسے افیون سمیت گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بین الصوبائی منشیات فروش عرصہ دراز سے تربیلا کے ذریعہ مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کو ان کی کمین گاہوں پر منشیات پہنچانے کا کام کرتا تھا جسے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں