9/09/2012

گیڈر پورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

مانسہرہ کے علاقہ گیڈر پورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، نعش شناخت کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود میرا بنکوٹی میں بارش میں درخت کے نیچے کھڑا غریب شخص محمد زرین آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، مرحوم کے ساتھ موجود گدھا بھی آسمانی بجلی کے باعث جھلس کر مر گیا۔ اطلاعی رپورٹ تھانہ خاکی کو دی گئی جس کے بعد نعش شناخت کر کے ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم حاجی قیوم خان کا مزارعہ اور انتہائی غریب شخص تھا۔ مرحوم کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے امداد کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں