9/27/2012

حنا ربانی اوربلاول بھٹو میں عشق سرچڑھ کر بولنے لگا

اسلام آباد:پاکستان میں آج کل پاکستانی صدر زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو اور پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے درمیان مبینہ عشق کے چرچے عام ہیں کہا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کی حسین و جمیل و پرکشش وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں ۔وہ حنا سے شادی کرنے کے خواہاں ہیں اس بات کا نکشاف بنگلہ دیش سے شائع ہونے والے ایک جریدے نے کیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق حنا کھر ربانی اپنی عمر سے 11سال چھوٹے ہونے کے با وجود بلاول کے دل و دماغ پر چھا گئی ہے ۔یہ صرف یکطرفہ عشق نہیں ہے بلکہ دونوں نے شادی کے بعد پاکستان کو خدا حافظ کہہ کر سوئز لینڈ میں مقیم ہو جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔لیکن بلاول کے والد صدر پاکستان حنا کھر ربانی میں اپنے سیاسی وارث اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی و قربت کے سخت خلاف ہیں وہ ہر گز نہیں چاہتے کہ بلاول و حنا کا رشتہ شادی کی منزل تک پہنچے واضح رہے کہ حنا کھر ربانی پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے زرداری کو خوف ہے کہ ان کے بیٹے کی اس حرکت سے نہ صرف بلاول کا سیاسی کیرےئر تباہ ہو سکتا ہے بلکہ یہ شادی حکمراں پاکستان پیپلز پارٹی کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حنا کھر ربانی اپنے شوہر فیروز گلزار سے علیحدگی کے لئے بالکل تیار ہے اور عین ممکن ہے کہ دونوں میں جلد طلاق ہو جائے فیرزو گلزار سے حنا کھر ربانی کو دو بیٹیاں عنایہ اور دینا ہے ۔ بلاول نے اپنے والد صدر پاکستان آصف زرداری سے کہ دیا ہے کہ وہ دونوں حنا کھر ربانی اور بلاول اور اس کی بیٹیوں کے ساتھ سوئز لینڈ میں مقیم ہو جائیں گے ۔ بعد میں بلاول نے اپنے والد سے کہا کہ طلاق کے بعد حنا اپنی بیٹیوں کو ان کے بات فیزرز گلزار کے پاس ہی چھوڑ دیں گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں