ہریپور: ناٹکو کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، سات افراد زخمی جنہیں فوری طور پر طبعی امداد کے لیے ہریپور،ایبٹ آباد کے مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا،زخمیوں میں ایک حساس ادارے کا ملازم بھی شامل ہے،تفصیلات کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی ناٹکو کوچ نمبرGLTA 5828سرائے صالح کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نمبر TKK580 سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبعی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہریپور،کمپلیکس ایبٹ آباد اور سی ایم ایچ ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں سے ایک شخص کا تعلق حساس ادارے سے ہے جس کا علاج سی ایم ایچ میں کیا جارہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں