9/01/2012

ایبٹ آبادپاگل بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب بیس ہزار کے مچلکوں پر رہا

ایبٹ آباد:پاگل بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب بیس ہزار کے مچلکوں پر رہا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ میر پور کی حدود میں پاگل کتے نے بھینس کو کاٹ لیا جسے بھینس مالک نے میزائل چوک کے قصابوں ہمایوں ولد عبد القیوم سکنہ کالا پل ایبٹ آباد اور منصف ولد خوشحال سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد پر فروخت کردیا جنہوں نے جانتے بوجھتے بیمار بھینس کو ذبح کرکے گوشت کی فروخت شروع کردی جس کی شکایت اہلیان علاقہ نے تھانہ میرپور میں کی تو تھانہ میر پور نے فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے دونوں قصابوں کوگرفتار کرکے گوشت قبضہ میں لے لیا ہفتہ کے روز دونوں قصابوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے بیس ہزارہ کے مچلکوں کے عوض دونوں قصابوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں