 |
ABBOTTABAD: Dead body of Syed Faqeer Saeed Shah Laying in Ayub Teaching Hospital. |
ایبٹ آباد:قوم لوط کے مبینہ پیروکار کونجی کالج کے طالبعلم نے فائر کرکے قتل کردیا۔ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق سیّد فقیر سعید شاہ ولد سیّدرؤف علی پولی ٹیکنیکل کالج بالڈھیری مانگل میں چوکیداری کرتا تھا۔ اس کے بیوی بچے بھی مانگل میں رہائش پذیر ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سیّدفقیر سعید شاہ قوم لوط کا مبینہ پیروکار بھی تھا۔ پیر کی شام کالج کے ایک لڑکے نے بارہ بور بندوق سے فائر کرکے سیّد فقیر سعید شاہ کو شدید زخمی کردیا۔ اسے ایوب تدریسی ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیّد فقیر سعید شاہ کی بیٹی کالج میں پڑھاتی ہے۔ اور وہ بیس سال قبل صوابی سے ہجرت کرکے شیخ البانڈی آیا جہاں وہ بیس سال تک قیام پذیر رہا اور پھر بالڈھیری مانگل منتقل ہو گیا۔ مقتول کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ مقتول انتہائی شریف اور ملنسار آدمی تھا۔ اور اس کی کسی کے ساتھ دشمنی وغیرہ نہیں تھی۔ تھانہ میرپور نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیّد فقیر سعید شاہ کو قتل کرنے والے مانسہرہ کے رہائشی طالعبلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
 |
Son & Other Relative of Syed Faqeer Shah weeps. |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں